ورلڈ کپ کیلئے شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

ورلڈ کپ کیلئے شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان
اگلے ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے نائب کپتان شاداب خان کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ نائب کپتان شاداب خان ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ شاداب خان ایشیا کپ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوسکے جب کہ بیٹنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز 2022 اور 2023 میں مسلسل دو سال پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔