پرویز الہی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پرویز الہی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے دو مقدمات میں جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی پرویز الہی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو اینٹی کرپشن حکام نے آج راولپنڈی سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے دومقدمات میں گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کیا۔اینٹی کرپشن حکام نے دونوں مقدمات میں پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پرویز الٰہی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ پرویز الہی کو اب تک 13 مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے ،یہ تمام سیاسی مقدمات ہیں صرف ایک پریس کانفرنس کرنے سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے پرویز الہی جھوٹے کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ وکیل اینٹی کرپشن نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الہی کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ. دیا جائے۔ پرویز الہی نے پرنسپل سکیرٹری محمد خان کی تعیناتی غیر قانونی طور پر ہوئی،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔