”وزیراعظم اپنا پھیلایا گند خود صاف کریں یا گھر جائیں “

”وزیراعظم اپنا پھیلایا گند خود صاف کریں یا گھر جائیں “

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی معاہدہ کو پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا۔ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور کالعدم قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔