پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،20 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے،20 اپریل 2021

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اس حوالے سے کالعدم تحریک لبیک کے حکومت سے مذاکرات کے بعد فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے ہنگامی طور پر آج تین بجے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اسپیکر اسد قیصر کا عالمی پارلیمنٹس کے اسپیکرز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ، خط کے ذریعہ عالمی اسپیکرز اور پریذائیڈنگ افسران کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے آگاہ کرنا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انھوں نے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں پر لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔ عدالت نےرمضان بازاروں سے کل تک چینی کے خریداروں کی لگی لائنیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رمضان بازاروں میں چینی کی خرایداروں کی لائنوں سے متعلق کل تک رپورٹ طلب کرلی۔

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا معاملہ، سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سماعت، سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ہراساں کر رہا ہے۔

چاڈ کے صدر اردیس دیبے باغیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر آرمی کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔