فردوس شمیم نقوی کا ماہ صیام میں گندم سستے داموں بیچنے کا مطالبہ

فردوس شمیم نقوی کا ماہ صیام میں گندم سستے داموں بیچنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیر رہنما پی ٹی آئی و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا ماہ صیام میں گندم سستے داموں بیچنے کا مطالبہ۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس 2017 تا 2018 کی خرید گئی گندم موجود ہے۔ 2017 اور 2018 میں گندم 1300 روپے من خریدیں گئی تھی۔ اس حساب سے گندم کی قیمت 32.5 روپے فی کلو بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 روپے فی کلو گندم کی قیمت مختص کی جائے۔ شہری علاقوں میں گندم مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔ ماضی سے سندھ حکومت شہری علاقوں سے بدلہ لیتی آرہی ہے۔ سندھ کی مکمل پیداوار کی 37.5 گندم خریدی جانی تھی لیکن اب تک صرف 8 فیصد خریدی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا سیزن ختم ہونے کو ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ہدف پورا کریں گے۔ یہ ہدف ضرور پورا کریں گے لیکن اس کا فائدہ کاشتکاروں کو نہیں ہوگا۔ گندم خریدنے والے اور حکومت کے درمیان 50/50 ڈیل چل رہی ہے۔ اس کاروبار کی میں شدید مزمت کرتا ہوں۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی ان مسائل پر آواز بلند کرتے ہیں تو جوابا وفاق پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ سندھ کی مکمل پیداوار میں سے 37.5فیصد گندم خریدنا تھی۔ مگر سندھ حکومت نے صرف 8.5 فیصد گندم خریدی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔