کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔دوسری جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ پورا کر دیا۔ قرار داد پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا معاہدہ تھا وہ پورا ہو گیا۔ یتیم خانہ کے مقام پر سڑکیں کھول دی گئیں۔ مظاہرین منتشر ہونے لگے۔ ٹریفک بحال ہو گئی۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان مذاکرات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ علامہ شفیق امینی نے کیا اور اس موقع پر ٹی ایل پی شوریٰ کے دوسرے ممبران بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی جھوٹے پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں کیونکہ اس کے ذریعہ انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔