مشکلات میں گھرے ایلون مسک کا دورہ بھارت منسوخ

modi and musk
کیپشن: modi and musk
سورس: google

ویب ڈیسک : مشکلات میں گھرے ایلون مسک نے بھارت کا اہم دورہ منسوخ کردیا ۔ انہوں نے  کہا ہے کہ وہ ٹیسلا کے اہم سہ ماہی نتائج کے درمیان اس ماہ بھارت  کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ 

 رپورٹ کے مطابق اب اس سال کے آخر تک ان کا بھارت کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ 

ایکس پر ایک پوسٹ میں ارب پتی نے کہا، ٹیسلا کے حوالے سے کئی ذمہ داریوں کی وجہ سے بھارت کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگا۔ مسک نے کہا، ’’لیکن میں اس سال کے آخر میں آنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔‘‘

گزشتہ ہفتے ارب پتی نے پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنا چاہتے ہیں۔ اسپیس ایکس کے سی ای او نے بھارت کے دورے کے دوران مقامی خلائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنی تھی۔

مسک نے حال ہی میں ٹیسلا کے سہ ماہی نتائج پر تجزیہ کاروں کے ساتھ ایک اہم کانفرنس کال کی، جس کے بعد کمپنی نے عالمی سطح پر اپنی افرادی قوت کے 10 فیصد (تقریباً 14000 ملازمین) کو فارغ کر دیا۔

ٹیسلا میں برطرفیوں کے دوران کچھ محکموں میں 20 فیصد تک ملازمین کو نکال دیا گیا۔ یہ فیصلہ بنیادی طور پر ناقص مالی کارکردگی کی وجہ سے لیا گیا۔ ٹیسلا کے دو ہائی پروفائل عہدیداروں روہن پٹیل اور ڈریو باگلینو نے بھی کمپنی چھوڑ دی ہے۔ ٹیسلا نے تقریباً 25000 ڈالر میں کم لاگت والی ای وی تیار کرنے کے منصوبوں کو بھی روک دیا ہے۔

  یادرہے ایکسیلریٹر پیڈل میں خرابی کے باعث   ٹیسلا   کے 4  ہزارسائبر ٹرک  کمپنی نے واپس طلب کرلئے، اس خرابی کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیسلا کو مالکان کو خطوط کا جواب دینا ہوگا اور سائبر ٹرک کو بغیر کسی چارج کے مرمت کے لیے اپنے سروس سینٹرز میں لانا ہوگا۔

Watch Live Public News