’بلیو ویل‘ گیم نے ایک اور طالب علم کی جان لیے لی

’بلیو ویل‘ گیم نے ایک اور طالب علم کی جان لیے لی
کیپشن: طالبعلم ’بلیو ویل‘ گیم سے ہلاک،وجہ کیا بنی؟

ویب ڈیسک: گزشتہ چند سالوں میں میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں، جن میں ویڈیو گیمز کی زیادتی سے نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اب ایک نوجوان کی بلیو ویل گیم سے ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ بھارتی طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل چیلنج کے دوران اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 20 سالہ طالب علم امریکی یونیورسٹی آف ماشاشوٹس میں زیر تعلیم تھا، تاہم 8 مارچ کو طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

اب تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کی موت خودکشی سے ہو سکتی ہے، برسٹل کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی گریگ میلیوٹ کا کہنا تھا کہ کیس کو خودکشی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل گیم کے دوران چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے۔ 50 لیول پر مشتمل اس گیم میں مختلف ڈئیرز پورے کرنا ہوتے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ طالب علم نے 2 منٹ تک اپنی سانس روکے رکھی تھی۔

تاہم اس حوال سے میلیوٹ کی جانب سے کہنا تھا کہ اس گیم اور طالب علم کی موت میں فلحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ یہ کیس بطور خودکشی بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ہم اس وقت میڈیکل نتائج کی فائنل رپورٹس کے منتظر ہیں۔

Watch Live Public News