پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20اگست 2021
کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا، افغان طالبان اور سیاسی قیادت ایسا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دیں، جس میں سب کی شمولیت ہو، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، پاکستان اب بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے، کچھ امن مخالف قوتیں"اسپائلرز" کا کردار ادا کرنے کےلئے متحرک نظر آتی ہیں۔ پی آئی اے نے اپنا کابل آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں پرواز میں ورلڈ بنک سمیت عالمی تنظیموں کے350 مسافر شامل ہیں، مزید پروازیں بھی شیڈول ہیں، وزارت داخلہ سرحدوں سے آنے والے لوگوں کو سہولت فراہم کررہی ہے، پاکستان پھنسے ہوئے صحافیوں اور دیگر کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان حکومت کابل میں موجود غیرملکی اور افغان شہریوں کو افغانستان سے نکلنے کےلیے مدد فراہم کررہی ہے، کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی ویزے کے حصول کے لیے آئے غیرملکیوں سے گفتگو، کہا آج 350 غیرملکیوں سمیت افغان اور پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کی 2 خصوصی فلائٹس سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی2 مزید پروازیں آج کابل جائیں گی، پہلی پرواز ساڑھے بارہ اور دوسری دو بجے جائے گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مغربی دنیا کے متعدد ممالک بھی اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ نے بھی 500 سے زائد عملے کے ارکان کو نکالنے کے لیے درخواست کی ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ خارجہ نے طالبان کے کابل میں قبضے سے ایک ماہ پہلے آگاہ کردیا تھا، اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا جو انٹیلی جنس رپورٹیں انہیں ملیں ان میں متفقہ طور پر کوئی بات نہیں کہی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔