لاہور میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل

لاہور میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل
لاہور (پبلک نیوز) شہر میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل، اب تک زیادہ سے زیادہ 50 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ، ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا آخری سپیل کھل کر برسنے لگا۔ شہر میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بجلی کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ متعلقہ محکموں کی امدادی کاررائیاں جاری ہیں۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ واسا کا تمام عملہ اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل طور پر فعال ہیں۔ مزید ایک دو گھنٹے میں شہر کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔