ویب ڈیسک: لاہور میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کوثر سے ملزم حنیف کے بیٹے کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ خاتون کا سسر بیٹے کی غیرموجودگی میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے خاتون کو پریشان کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان چانسلر کاانتخاب لڑنےکیلئے کیوں متحرک؟وجہ سامنے آگئی
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی،علیمہ خان کےدرمیان اڈیالہ جیل میں تکرار،عمران خان نےسرپکڑلیا
خاتون نے سسر کے خلاف تھانے میں درخواست دی جس پر ملزم گھر سے فرار ہوگیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تہت پھاٹک سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔