ارجنٹائنا میں دہشت گرد حملہ ناکام، سلیپر سیل پکڑا گیا

sleeper cell arrested in argentina
کیپشن: sleeper cell arrested in argentina
سورس: google

ویب ڈیسک : ارجنٹائنا میں پولیس نے ایک دہشت گردانہ حملہ کو ناکام بنا دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم یہودی  افراد کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتی تھی، لیکن اس کے منصوبوں کو ناکام کر دیا گیا۔ ارجنٹائنا کی فیڈرل پولیس نے اس دہشت گرد تنظیم کے 7 اراکین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

پولیس کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مینڈوزا میں یہودی طبقہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا تھا، لیکن پولیس نے اس حملہ سے پہلے ہی دہشت گردوں کی شناخت کی اور انھیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کو دہشت گرد سلیپر سیل کا پتہ کیسے چلا؟ 

 رپورٹ کے مطابق پولیس کو اس تعلق سے پہلی بار تب پتہ چلا جب ایک یہودی صحافی کو دھمکی ملی۔ اس دھمکی کے بعد ارجنٹائنا کے اسرائیلی ایسو سی ایشن کے نمائندہ ادارہ (ڈی اے آئی اے) نے پولیس کو اس کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پولیس نے جانچ کے دوران مشتبہ افراد کے آن لائن نیٹورک کا پتہ لگایا جس میں وہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسے ایپس پر حملے کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔

پولیس کے چھاپے، نفرت انگیز مواد، اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد

ارجنٹائنا کے سیکورٹی وزیر پیٹریسیا بلرچ نے کہا کہ یہ تنظیم نفرت پھیلانے والے پیغامات اور دہشت گرد گروپوں، مثلاً اسلامک اسٹیٹ و طالبان کے سامان کا استعمال کر رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپہ مارے جہاں سے انھیں اسلحے، چاقو، موبائل فون اور لیپ ٹاپ ملے۔ پیٹریسیا نے اس تعلق سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’’ہم ان سبھی جرائم پیشوں سے چھٹکارا پا لیں گے جو ارجنٹائنا کے باشندوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مجرموں کو اب اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔‘‘

Watch Live Public News