عاطف اسلم کی ننگے پاؤں پاکستان آنے والی ہسپانوی سیاح سے راہ چلتے ملاقات

عاطف اسلم کی ننگے پاؤں پاکستان آنے والی ہسپانوی سیاح سے راہ چلتے ملاقات

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ عاطف اسلم اور اسپین سے ننگے پاؤں پاکستان آنے والی سیاح کی راہ چلتے ملاقات ہو گئی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل چھُو لیے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک عام انسان کی طرح ہسپانوی سیاح سے ملاقات کر رہے ہیں اور خود کو متعارف کروا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پہاڑی علاقے میں سڑک کنارے ننگے پیر پر چہل قدمی کر رہی ہے، مقبول گلوکار انہیں روکتے ہیں، خوش گوار انداز میں ان اس کچھ بات چیت کرتے ہیں اور ویڈیو کے اختتام پر دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر اپنی اپنی راہ لے لیتے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کے مطابق مذکورہ خاتون ہسپانوی سیاح ہیں جو اسپین سے گلگت تک ننگے پاؤں پیدل آئی ہیں، جو کچھ دن پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کے لیے یہاں قیام کرنے کے بعد آگے اپنی منزل کی جانب نکل جائیں گی۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق یہ خاتون اکیلی اسپین سے پاکستان نہیں آئی ہیں بلکہ اہنے گروپ کے ساتھ 18 ماہ کی مسافت طے کرنے کے بعد گزشتہ ماہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات پہنچی تھیں اور پاکستانی ثقافت کو جاننے کی کوشش میں لگی ہیں، تاہم مذکورہ وائرل ویڈیو میں خاتون کو اکیلے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News