خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن : جے یو آئی کو برتری ، تحریک انصاف کا دوسرا نمبر
10:10 AM, 20 Dec, 2021
خیبر پختونخواکےبلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کوکئی تحصیلوں پراپ سیٹ شکست کاسامنا،خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل ہو گیا ہے۔ جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج: اب تک کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 میں سے 53 سیٹوں کے الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 16 تحصیل چیئر مینوں سمیت 18 سیٹیں جیت لی ہیں۔ کوہاٹ اور پشاورسے میئر کا الیکشن مولانا کی جماعت نے جیت لیا ہے۔الیکشن میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، صوبائی حکومت ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی میئر کا الیکشن نہ جیت پائی، تاہم 14 تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن میں فاتح قرار پائی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اب تک 8 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ ایک میئر اور 7 تحصیل چیئر مینوں کے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ 7 آزاد امیدوار تحصیل چیئر مین کے الیکشن جیتنے میں سرخرو ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے حصے میں 3، جماعت اسلامی 2، پاکستان پیپلز پارٹی1 اور تحریک اصلاحات پاکستان نے بھی ایک نشست جیتی۔ پی ٹی آئی پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں میں سٹی میئر کا الیکشن ہار گئی. پشاور کی میئرشپ کا انتخاب جے یو آئی کے زبیر علی نے 24080 ووٹ لے کر جیت لیا. بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی نے جیت سمیٹ لی. کوہاٹ میں سٹی میئر کا الیکشن جے یو آئی نے 34434 ووٹ لے کر جیت لیا. مردان میں بھی اے این پی کے حمایت اللہ مایار 56458 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحصیل صوابی میں پی ٹی آئی کے عطاءاللہ 29363 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے. ٹانک تحصیل مئیر/غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ٹانک تحصیل مئیر کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے صدام حسین 36415 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد رمضان 28409 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہ رہے. جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو8006 سے شکست دے دی۔ کوہاٹ کوہاٹ کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے قاری شیر زمان 33 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شفیع جان 25 ہزار 561 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ مردان مردان کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار امانت شاہ 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پشاور مئیر پشاور کی سیٹ کا تفصیلی نتیجہ موصول ہو گیا ہے. جے یو آئی کے زبیر علی 62388 ووٹ لیکر پہلےنمبر پر ہیں جبکہ حکمران جماعت 50659 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، عوامی نیشنل پارٹی 49596 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور پی پی پی کے ارباب زرک 45958 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں. بنوں بنوں میئر کیلئے جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 27 ہزار 500 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان 22 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین کی نشست ڈیرہ اسماعیل خان ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل پرووا میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فخر اللہ 21 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے امتیاز بلوچ 18 ہزار 200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل کلاچی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار آریز خان 9 ہزار 725 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے فریدون خان 6 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزت گل 2 ہزار 293 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے عطا اللہ شاہ 1 ہزار 723 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل دراہن کلاں میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار احسان اللہ 15 ہزار 125 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے بابر خان 8 ہزار 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے کل 123 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد اُمیدوار فخر میاں خیل 23346 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماءاسلام ف کے سردار امتیاز خان بلوچ 21817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. پی ٹی آئی کے اُمیدوار مفتی فضل الرحمن 18239 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے. ضلع بونیر ضلع بونیر کی تحصیل چغر زئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شریف خان 8 ہزار 608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار اقبال خان 4 ہزار 542 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع بونیر کی تحصیل گاگرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سالار جہان باچا 11 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے رشید احمد 7 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع بونیر کی تحصیل گدیزئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شیر عالم 11 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شاہجہاں 6 ہزار 900ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے روزی خان 8 ہزار 540 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے عارف اللہ 7 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع ہری پور ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ہارون 32 ہزار 361 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شہاب 26 ہزار 296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ضلع مردان ضلع مردان کی تحصیل رستم میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا مبارک 16 ہزار 887 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے مظفر شاہ 12 ہزار 482 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع مردان کے تحصیل گڑھی کپورہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے بختاور خان 20 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے محمد ایاز 17 ہزار 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع چارسدہ ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے حمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے شاہد اللہ 14 ہزار 416 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضلع ٹانک ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار بہادر خان 2 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار اسلم خان 2 ہزار 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ بنوں ضلع بنوں کی تحصیل چیئر مین وزیر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک مستو خان نے کامیابی حاصل کر لی ، آزاد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح امیدوار نے3211 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹ حاصل کیے۔ بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید الرشید کامیاب ٹھہرے، انہوں نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو شکست دی، فاتح امیدوار نے 4435 ووٹ جبکہ ہارنے والے دونوں امیدوار پیر خان بادشاہ اور اختر علی شاہ نے 2690 اور 70 ووٹ حاصل کیے۔ ہنگو تحصیل چیئر مین ہنگو میں آزاد امیدوار عامر غنی نے میدان مار لیا، انہوں نے 13761 ووٹ حاصل کیے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حافظ محمد قاسم 11044 ووٹ حاصل کر سکے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، نور آواز نے 4635 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کی نتائج روکے جانے کی خبروں پر رد عمل خیبرپختواہ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج روکے جانے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کہیں پر بھی نتائج روکے نہیں جا رہے ، نتائج روکنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن نتائج ابھی مرتب کر رہا ہے. ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا صوبائی الیکشن کمشنر کے پی کے الیکشن کمیشن کے سامنے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر بریف کریں گے، اگر صوبائی الیکشن کمشنر نے کسی جگہ دوبارہ پولنگ کی تجویز دی تو کمیشن معاملات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا، اگر کسی جگہ دوبارہ پولنگ کی ضرورت پڑی تو اس کا حتمی فیصلہ کمیشن کرے گا .