’وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی‘

’وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی‘
لاہور ( پبلک نیوز) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دیا کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ اور مغربی دنیا نے افغان طالبان سے صلح کر لی تو ہم ان کے لیے نا قابل قبول کیوں ہوں گے؟ جے یو آئی سربراہ کے مطابق ثابت ہوگیا کرپشن کی باتوں کو ہتھیارکے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔