40 سمارٹ پولیس سٹیشن ، وزیر اعلی محسن نقوی نے تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

40 سمارٹ پولیس سٹیشن ، وزیر اعلی محسن نقوی نے تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
پنجاب میں 40 سمارٹ پولیس سٹیشن بنیں گے ، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں23سمارٹ پولیس سٹیشن پہلے فیز میں بنیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشن قائم ہوں گے۔صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے ، سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدل دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 737تھانوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ پر کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر بے زمین تھانے کے لئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ سمارٹ پولیس سٹیشن کے لئے اراضی کی منتقلی کاعمل جلدازجلد مکمل کرنے کاحکم بھی دیا۔ اجلاس میں پولیس افسروں اور ملازمین کے لئے 313گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیر ات و مواصلات، سی سی پی او، سی ٹی او، ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔