پاکستانی اداکاراوں نے سال 2023 کو مہربان اور حیرت انگیز قرار دیدیا

پاکستانی اداکاراوں نے سال 2023 کو مہربان اور حیرت انگیز قرار دیدیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسیناؤں اداکارہ ہانیہ عامر اور سجل علی نے سال 2023 کو مہربان اور حیرت انگیز قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سال 2023 میں گزارے اپنے چند خوبصورت اور یادگار لمحوں کو قید کیا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنے قریبی دوستوں بالخصوص عاشر وجاہت، یشما گل اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے ہمراہ موج مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان کی شیئر کی گئی اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا یہ سال بہترین رہا اور انہوں نے سال بھر سیر سپاٹوں سے خوب لطف اُٹھایا اور نت نئے تجربات اور مہم جوئی بھی کی۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے ساتھیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’2023 مہربان رہا، میں سب کو ٹھیک نہیں کرسکتی لیکن ان خوبصورت لمحات کے لیے آپ سب کا شکریہ‘۔ دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا یہ سال کامیابیوں سے بھرپور رہا۔
اداکارہ رواں سال مختلف بین الاقوامی پراجیکٹس کا حصہ رہی ہیں، اس حوالے سے بھی مذکورہ ویڈیو میں چند اہم لمحات شامل ہیں، جن میں سجل علی کو جمائمہ خان، شاہ رخ خان اور شبانہ اعظمی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سجل نے رواں سال کئی عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے، اس حوالے سے بھی مختلف مناظر اس ویڈیو میں شامل ہیں، جن میں انہیں سینئر اداکار سید محمد احمد، اداکارہ ثانیہ سعید، میرا سیٹھی اور دیگر کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا گیا جبکہ شہزاد رائے، فیصل قریشی، شیکھر کپور کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز شامل کی گئی ہیں۔ خوبرو اداکارہ سجل علی نے سال 2023 کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ حیرت انگیز سال رہا، جائزہ لیا جائے تو یہ ناقابل یقین سفر اور کچھ واقعی غیر معمولی افراد کے ساتھ اشتراک کرنے کا موقع ملا، جس پر شکر گزار ہوں‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’2023 حیرت انگیز‘ کا بھی اضافہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔