سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار زخمی
لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں‌2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے. سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں پراسرار دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع ثاقب نثار فیملی کے مطابق دھماکہ گیراج میں ہوا ہے، دھماکے کے وقت ثاقب نثار گھر پر موجود تھے۔دھماکے سے گیراج میں‌کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا اور گھر کی کھڑکیوں‌کے شیشے بھی ٹوٹ گئے. ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے. سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں. ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں. آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا ہے. ترجمان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں‌ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔