موٹروے گینگ ریپ کیس: ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش

موٹروے گینگ ریپ کیس: ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش

پبلک نیوز : لاہور موٹروے گینگ ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کے خلاف پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا۔

پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان 200 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مقدمے کی سماعت کی۔پولیس نے چالان میں 40 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جبکہ چالان میں کہا گیا کہ عابد ملہی اور شفقت بگا نے خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور زیادتی کی۔

پیش کردہ چالان میں کہا گیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ جیل میں کرائی گئی اور ان کا ڈی این اے بھی کروایا گیا جو میچ کر گیا۔چالان میں کہا گیا دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کیا ہے۔

علاوہ ازیں اس میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف جیل میں ٹرائل کیا جائے گا جس کے بارے میں محکمہ داخلہ پہلے ہی نوٹی فکیشن جاری کر چکا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج ہے

اس موقع پر پولیس نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا۔اس سے قبل سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ چالان مکمل ہو کر پراسیکیوشن برانچ آچکا ہے اور 20 فروری تک چالان پیش کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔