مریم نواز نے اسٹیج پر جار کر ثانیہ عاشق کو گلے لگایا اور انہیں شادی کی مبارک باد دی جب کہ ثانیہ عاشق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی آمد کے موقع پر بہت خوش دکھائی دیں۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عاشق پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین ایم پی اے ہیں اور وہ مریم نواز کے ساتھ ہر تقریب میں اکثر ان کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔
لاہور ( پبلک نیوز) رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں سمیت ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔