ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بالاج ٹیپو پر قاتلانہ حملے اور اس کے قتل کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی آئی اے انویسٹی گیشن نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے گھر چھاپہ مارا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالاج ٹیپو کے قتل کے معاملے پر پولیس کا مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ کینال روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مارا گیا۔ چھاپے سے قبل گوگی بٹ اور اس کے گن مین فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کے موبائل فون کی لوکیشن دوبارہ لی جارہی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیموں کے لاہور سے باہر بھی چھاپے جاری ہیں۔ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔