اربوں کےمقروض پنجاب پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری

 اربوں کےمقروض پنجاب پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری
کیپشن: اربوں کےمقروض پنجاب پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک: لڑکھڑاتی معیشت اور اربوں کے مقروض پنجاب پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،، پنجاب پولیس کروڑوں  روپے کی لاگت سے لگژری گاڑی خریدے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے34 کروڑ 70لاکھ روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب پولیس 49 نئی گاڑیاں خریدے گی،36ملین روپے سے دو لگژری ٹیوٹا فارچونر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 305ملین روپے سے 46 ٹیوٹا کرولا اٹلس گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ 4.7 ملین روپے سے ایک یک ٹیوٹا کرولا یارس گاڑی خریدی جائے گی۔

Watch Live Public News