(ویب ڈیسک ) میو ہسپتال میں لفٹ گرنے سے 3 نرسوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق میوہسپتال لاہور میں لفٹ گر گئی، لفٹ گرنے سے اندر موجود 3نرسوں کی ٹانگیں فریکچرہو گئیں۔زخمی نرسز کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔
انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ لفٹ پرانی ہونے کی وجہ سے گری ۔واقعے میں کل 11 خواتین زخمی ہوئی ہیں. حادثے میں 9 نرسز ، ایک طالب اور مریض کا لواحقین شامل ہے .
زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ سٹاف نرس روبینہ زیدی، 46 سالہ شازیہ منیر، 50 سالہ اشتر روف، 30 سالہ ارم شہزادی, 54 سالہ فرحانہ جبیں، 34 سالہ مریم رمضان ، 57 سالہ نورین امین، 50 سالہ ثمینہ اقبال، 43 سالہ نجمہ پروین، 22 سونیہ ممتاز اور 50 سالہ عابدہ پروین شامل ہیں ۔
لفٹ گرنے کے بعد اسے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ لفٹ کی سہولت نہ ہونے سے آرتھو پیڈک وارڈ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریمپ کے ذریعے مریضوں کو شفٹ کیا جانے لگا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کے آرتھوپیڈک وارڈ کی لفٹ گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔