پاکستان کےخلاف ہائبرڈ وار تیز ہوچکی ہے، افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماری تفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، شیخ رشید کہتے ہیں داسو واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، پاکستانی افواج اور سول ادارے ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلارہی ہے، شیخ رشید کہتے ہیں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ انتخابات ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیں گی، شوق سے دھرنا دیں، عمران خان نے کشمیر کے لیے ساری دنیا میں اسٹینڈ لیا، وزیراعظم کی قیادت میں ملک تمام بحرانوں سے نکلے گا، آزاد کشمیر میں بلے کی حکومت بنے گی، عمران خان بھارت اور اسرائیل کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ وزیراعظم عمران خان کااگست سےسندھ میں سیاسی جلسے کرنےکافیصلہ، وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں سندھ کی قیادت بھی شریک، جلسے اندرون سندھ میں ہوں گے، جن میں صوبے کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی، پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کو ساتھ ملانا بھی سندھ پلان کا حصہ ہوگا، وزیراعظم کا شیڈول عید کے بعد تیار ہوگا۔ مون سون کا ایک اور اسپیل، لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بادل خوب برسے، کراچی میں بادلوں کا راج، کئی علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار۔ لاہور میں رات گئے سے بارش جاری، مجموعی طور پر 99 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا نشیبی علاقوں کا دورہ، نکاسی کے آپریشن کا معائنہ کیا، کہتے ہیں بجلی کی بندش کے باوجود تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا گیا ہے، جلد شہر کو کلئیر کردیا جائے گا۔