وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں وزیر اعظم کے قیام گاہ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی. ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کےپیش نظر وزیر اعظم آج دوپہر ہیلی کاپٹر کے بجائے براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے،وزیراعظم عمران خان عید کے تین دن نتھیا گلی میں گزاریں گے. قربانی کا جانور خریدنے کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رش، مناسب دام میں اچھے جانور کی تلاش چیلنج بن گئی، لوگ تھک ہار کر مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور، بیوپاریوں کو بھی جانور فروخت کرکے گھروں کو واپس لوٹنے کی جلدی۔ وقت کم، مقابلہ سخت، صنف نازک کوعیدپر بننے سنورنے کی فکرستانے لگی، حسین سے حسین تر نظر آنے کی چاہ نے خواتین کو بیوٹی پارلرز کا رخ کرنے پر مجبور کردیا، لال، گلابی، نیلے پیلے جوڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیوں اور جوتوں کی تلاش بھی جاری۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس، عید الا ضحی سے متعلق ایس او پی پر عملدرآمد، کراچی اور گلگت بلتستان میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیے جانے والے اضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہار، کراچی میں ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کرکے دفعہ144 نافذ کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز اور جمائما خان آمنے سامنے، وزیراعظم نے مریم نواز کے بیٹے پر پولو میچ کھیلنے پر تنقید کی، مریم نواز نے عمران خان کے بچوں پر یہودیوں کی گود میں بیٹھنے کی پبھتی کس دی، جمائما بھی معاملے میں کود پڑیں، کہا وہ پوری ایک دہائی سیاستدانوں اور میڈیا کے مخالفانہ بیانات برداشت کرنے کے بعد2004 میں پاکستان چھوڑ گئیں تھیں، مریم نواز نے جواب دیا کہ انہیں جمائما یا ان کے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں، آپ کے سابقہ شوہر خاندان کو گھسیٹیں گے تو دوسروں کو بھی جواب دینا آتا ہے۔