ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر ریحام خان کا رد عمل

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر ریحام خان کا رد عمل
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کی وجہ بتائی ہے. سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام نے لکھا کہ ' پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے'۔ انہوں نے وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 'شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور،کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا ، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے'۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ 'جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے'۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ 'تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے'۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔