رحیم یارخان:کانگو وائرس کا ایک ہی خاندان پر حملہ،2 افراد جاں بحق

رحیم یارخان:کانگو وائرس کا ایک ہی خاندان پر حملہ،2 افراد جاں بحق
رحیم یارخان : کانگو وائر س کے ایک ہی خاندان کے چار افراد پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے محلہ قمر آباد میں قصاب کے پیشہ سے جڑے خاندان کے 4افراد گانگو وائرس کی زد میں آ گئے اور ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد 54سالہ محمد اسلم اور 22سالہ حیدر علی جو تایا ،بھتیجا ہیں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر حسن خان سی ای او ہیلتھ رحیم یارخان کے مطابق دو بھائی 22سالہ مبشر اور 17سالہ حمزہ کو شیخ زید ہسپتال کے کانگو وائر س وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ،جبکہ محلہ سادات کے 22سالہ حاجی محمد بخش کو کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تمام افراد قصاب ہیں اور یہ مویشوں کی خریدو فروخت کے لئے مویشی منڈی شیخ واہن اور صادق آباد گئے تھے ،جہاں سے ان میں یہ وائرس منتقل ہوا،تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں کانگو سے بچاؤ کے لیے جانوروں میں کیمیائی دوا کے اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔