نجم سیٹھی نے خود کو پی سی بی کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کرلیا

نجم سیٹھی نے خود کو پی سی بی کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر کرلیا
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے لکھا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا ہوں ، اس طرح کا عدم استحکام تو پی سی بی کیلئے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف چیئرمین پی سی بی کے لیے جلد ہی 2 نام گورننگ بورڈ میں نامزد کردیں گے، نجم سیٹھی کی جانب سے خود کو اس دوڑ سے باہر کرنے کے بعد ذکا اشرف کے لیے راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گذشتہ کئی دنوں سے تنازع چلا رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔