پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،20 مارچ 2021

موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےگزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیاتھا، مقدمے میں کل33گواہان کےبیانات قلمبند کئے گئے، اجتماعی زیادتی کا واقعہ 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافہ،24 گھنٹوں کے دوران40 ہزار سےزائد نئے مریض سامنے آگئے، بھارتی حکام کی گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 188 ہلاکتوں کی تصدیق، بھارت میں کورونا سے مرنیوالوں کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار558 ہوگئی

لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کےخلاف ریاست کےخلاف بغاوت کےلیے اکسانے کا مقدمہ درج، شہری کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کےلیے ہرزہ سرائی کی، اپنے بیان سے عوام میں خوف ہ ہراس پھیلایا، درخواست گزار کا موقف

منشیات برآمدگی کیس میں راناثنااللہ پرفردجرم ایک بارپھرموخر، لیگی رہنما لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل ملزمان اعظم نذیرتارڑ نے عدالت کو آگاہ کیاکہ شریک ملزم پیش نہیں ہوا، جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ ملزم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنی ہے، وکیل کی استدعا پر مزید کارروائی 3 اپریل تک ملتوی کردی گئی

لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے، لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، 9 پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں، عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے، ملک وقوم کی اس ٹولےسےجان چھڑائیں گے، قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔