اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصری وزیرخارجہ سامع شکری اسلام آبادپہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم وزارئےخارجہ کا48واں اجلاس پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے، اوآئی سی وزرائےخارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے معززمہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،مصرکے وزیرخارجہ سامع شکری اسلام آبادپہنچ گئے،نمائندہ خصوصی مولاناطاہراشرفی نےایئرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کیا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کی، طاہراشرفی نے کہا ہماری دعوت پرمعززمہمان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائےہیں،انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیرخارجہ مصر نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کاحامل ہے اور دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، مصر او آئی سی اجلاس میں مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط اور تعاون کو فروغ دینے پر بات کرے گا۔ خیال رہے کہ اوآئی سی وزارئےخارجہ کونسل کا اجلاس22اور23مارچ کو اسلام آبادمیں ہو رہا ہے، رواں سال اجلاس کاموضوع اتحاد،انصاف اورترقی کیلئے شراکت داری کی تعمیرکےتحت منعقد کیاجارہاہے۔پاکستان 4 مرتبہ اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کر چکا ہے،پاکستان مسلم امہ کااہم ترین ملک،اقوام عالم میں مسلمان ممالک کی مؤثر آوازہے۔