غلط پارکنگ کرنیوالے ہوشیار، اب روبوٹ گاڑی اٹھالے جائیگا

vallet robot
کیپشن: vallet robot
سورس: google

ویب ڈیسک : چینی پولیس نے’’وہیل کلیمپنگ’’ اور’’ ٹوونگ’’ جیسے روایتی طریقوں کی جگہ غیر قانونی طور پر کھڑی کاروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے والٹ روبوٹ متعارف کرادئیے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ والٹ روبوٹ، خصوصی تربیت یافتہ  پولیس افسران کے زیر کنٹرول، گاڑیوں کو اٹھا کر قریبی پارکنگ میں لے جاتے ہیں، جس سے نہ صرف غیر ضروری بھیڑ اور افراتفری  ختم ہوتی ہے بلکہ گاڑیاں بھی محفوظ رہتی ہیں ۔

 تاہم  یہ سب کچھ مفت نہیں ، مجرم ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کی وصولی مقررہ وقت میں یقینی بنائی جاتی ہے۔

  چین اکیلا ملک نہیں جس نے  یہ نظام متعارف کرایا ہے  دوسرے ملکوں میں بھی اسی طرح کے نظام موجود ہیں، جیسے پیرس کے قریب چارلس ڈی گال ہوائی اڈے  اور بیلجئیم میں بھی یہ نظام زیر استعمال ہے ۔ استعمال کے بارے میں کچھ خدشات کے باوجود اس  ٹیکنالوجی کا مقصد غیر قانونی پارکنگ کے مسائل کا ایک تیز، زیادہ موثر حل فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News