سوشل میڈیا پر دوستی کےبعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سےشادی کیلئے چترال پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر دوستی کےبعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سےشادی کیلئے چترال پہنچ گیا
کیپشن: سوشل میڈیا پر دوستی کےبعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سےشادی کیلئے چترال پہنچ گیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کیلئے چترال پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری اوجن اور کیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کیلئے عدالت سے رجوع کیا، چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔

Watch Live Public News