شفقت محمود نے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کردیا

شفقت محمود نے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کردیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیشہ وارانہ امتحانات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کی طرف سے اجازت دیدی گئی ہے ٗ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم سے اجازت حاصل کر لی جائے۔https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1395229005310316555سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لکھاا کہ ’’این سی اوسی نے پیشہ ورانہ امتحانات وغیرہ کے انعقاد کی اجازت دی ہے، ‏ ‎براہ کرم سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم ٗاسلام آباد کو درخواست دیں، درخواست میں امتحانی مراکز، طلبا کی تعداد اور ایس او پیز کی تفصیلات درج ہوں گی، ‏‏ اگر تمام انتظامات اطمینان بخش ہوئے تو فوری طور پر اجازت دی جائے گی‘‘۔یاد رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات کی اجازت دیدی ہے۔

Watch Live Public News