ٹوکیو (پبلک نیوز) جاپان کے دارالحکومت میں واقع پاکستان کے سفارتخانہ میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ آج اچانک ٹوکیو کے پاکستانی سفارتخانہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے کوئی بڑا جانی یا عمارت کو نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آگ لگتے ہی فوری طور پر مقامی فائرفائٹرزسے مدد طلب کی گئی۔ فائرفائٹرزنے اپنی کوششوں سے آگ پرفوری طور پر قابو پالیا۔ مقامی حکام کی مدد سے آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔