تعلیمی شعبہ سے وابستہ اساتذہ و عملہ کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ

تعلیمی شعبہ سے وابستہ اساتذہ و عملہ کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی شعبہ سے وابستہ اساتذہ و دیگر عملہ کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وفاقی تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبہ سے وابستہ تدریسی اور دوسرے عملہ کی ویکسی نیشن میں مدد کرے گی۔ ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا۔ ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ تعلیمی تعطل ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔

وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق ٹیچرز کی فوری ویکسی نیشن کا فیصلہ تعلیمی نقصان کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازم قرار دی گئی ہے۔ تدریسی اور دیگر عملہ کی ویکسی نیشن میں معاونت کے لیے این سی او سی سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق تمام چیف سیکریٹریز کو فوری عملدرامد کےلیے خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ کے لیے ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن 5جون ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔