عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا: پرویز الٰہی

عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا: پرویز الٰہی
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، ای سی پی ہمارے پانچ نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ہونگے ، صوبوں میں نہیں ہوں گے ، صوبوں کی معیاد تو ابھی باقی ہے، ہماری ابھی میعاد رہتی ہے، ضروری نہیں صوبائی الیکشن ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلی‌کیلئے عمران خان کا امیدوار ہوں، عمران خان نے اگر کہا تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ انہوں نےکہا الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو نہ صرف ڈی سیٹ کیا بلکہ نااہل بھی کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، جبکہ آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔