وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا
اسلام آباد: مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔ سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔