زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل

زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل
لاہور : سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر قائم کی گئیں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کئے جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن گذشتہ روز شروع کیا گیا تھا جب کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) ٹاؤن آفس کی گاڑیوں اور عملے نے آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ دورانِ آپریشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کی مدد سے کینٹینر اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی تھی اور آپریشن زمان پارک انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب آپریشن تجاوزات مکمل ہونے کے بعد دھرمپورہ پل سے مال روڈ اور جیل روڈ تک ٹریفک کھول دی گئی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔