گلوکار ارجیت سنگھ پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے

گلوکار ارجیت سنگھ پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے
پبلک نیوز ( ویب ڈیسک ) بالی وڈ کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار ارجیت سنگھ پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے۔ گزشتہ رات سے بالی وڈ کے معروف گلوکار و ارجیت سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجیت سنگھ دبئی میں  لائیو پرفارمنس کے دوران شرکاء سے سوال کررہے ہیں کہ بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور گانوں پر کیوں پابندی لگائی گئی ہے؟ ارجیت سنگھ نے انکشاف کیا کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور شفقت امانت علی ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے کنسرٹ میں  عاطف اسلم کا گانا’ پہلی نظر میں‘ گایا جس پر شرکا جھوم اُٹھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔