سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معطل اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔ گزشتہ روز ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟ جس پر 52 فیصد سے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے۔ اب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا ہے،جس کی اطلاع ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہی دی۔ ایلون مسک نے کہا کہ 134 ملین لوگوں نے ٹرمپ کے حوالے سے پول کو دیکھا اور 52 فیصد نے ان کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے حق میں فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2021 میں اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔