'چند روزمیں لانگ مارچ کا اعلان کرنے والا ہوں '

'چند روزمیں لانگ مارچ کا اعلان کرنے والا ہوں '
سرگودھا: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ سیاست نہیں ملک کیلئے حقیقی آزادی کا جہاد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ چند روزمیں لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سرگودھا یونیورسٹی میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا چیمپئن ہوتا ہے اور انسان تب تک نہیں ہارتا جب تک وہ ہار نہ مان لے لیکن آپ کا کیپٹن مقابلہ کرے گا اور آپ سب نے میری ٹیم بننا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک طرف قوم اور دوسری طرف چور کھڑے ہیں اور جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو چور ہار جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والا ڈاکو وزیراعظم بن گیا ہے ، کابینہ میں 60 فیصد ارکان چوری کے کیسز میں ضمانت پر ہیں۔ نیب آصف زرداری کے کیسز ختم کررہا ہے جبکہ آصف زرداری کی چوری پر کتابیں لکھی گئی ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والے کو وزیر خزانہ بنادیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ سنگاپور میں ایماندار لیڈر ہونے کی وجہ سے خوشحالی آئی لیکن جب وزیراعظم پیسے مانگتا ہے تو قومی غیرت ختم ہوجاتی ہے، ہم ملک کو تباہ ہوتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ چوروں کاٹولہ اقتدار میں آکر بیٹھ گیا ہے اور جیلوں میں سارے چھوٹے چور نظر آرہے ہیں اور جب سے یہ چوروں کا ٹولہ آیا ہے میرا نام سنتے ہی ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں ،میں یہاں آیا ہوں تو ملک کی بہتری کی بات کرنے آیا ہوں۔ عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان عوام کا نام لے کر اقتدار میں آتے ہیں اور اقتدار میں آکرعوام کو لوٹنے والوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ قائداعظم نے اپنے لیے نہیں ہمارے لیے سیاست کی اور آج یہ ملک ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہوا ہے، ظلم کے سامنے خاموش رہنے سے معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔