اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام سپریم کورٹ کیلئے تجویز کیے گئے ہیں ۔