راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا، سیکیورٹی فورسز نے زخمی دہشت گرد کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔