پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کے قریب آگئی ، افسوسناک طور پر مہلک کورونا وائرس نے مزید 40 زندگیاں نگل لیں جبکہ این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا سخت ردعمل، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مصالحت کے لئے تیار،کیوی کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کوخط،ملتوی سیریز کھیلنے کی پیشکش، نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ جلد میچز کھیلناچاہتے ہیں لیکن فی الحال پاکستان نہیں آسکتے، نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں۔ نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرکے بہت غلط مثال قائم کی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں ٹور ختم کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، نیوزی لینڈ کے اس فیصلے سے دونوں بورڈز کے تعلقات متاثر ہوں گے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش سے رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، الیکشن ترمیمی بل سمیت مختلف تحاریک ایوان میں پیش کی جائیں گی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اسلام آباد میں موجود،اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں سردار اختر مینگل سے ملاقات، ان کے والد سردار عطاللہ مینگل کےانتقال پرتعزیت کی، کہامرحوم نےہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، سردار عطااللہ مینگل کے سیاسی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔