اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے . وزیراعظم عمران خان نے یو این جی اے سے خطاب کے اہم نکات تیار کرلئے . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں افغان ایشو، خطے کی صورتحال، علاقائی چیلنجز پر بات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا محور و مرکز افغانستان کی صورتحال ہوگی ، وزیر اعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی نئی حکومت کی جانب مبذول کرائیں گے . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا خطاب آج وزیراعظم ہاوس میں ریکارڈ کیا جائے گا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے. ذرائع کے مطابق خطاب میں کورونا کے بعد کی صورتحال، معاشی چیلنجز اور عالمی سطح کے مسائل پر بات ہوگی، وزیراعظم نے خطاب کے نکات سے متعلق اہم ٹیم سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے، حکومتی مصروفیات اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان امریکہ نہیں جاسکے.