’نیوزی لینڈ میں اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے سیکیورٹی دی‘

’نیوزی لینڈ میں اتنی فوج نہیں جتنی ہم نے سیکیورٹی دی‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نےنیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کوبہترین سیکیورٹی دی ، نیوزی لینڈ میں اتنی فوج نہیں جتنی ہم نےان کوسیکیورٹی دی.

وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے16ہزار لوگوں کا انخلاکیا، ان میں نیٹو اور ڈپلومیٹ شامل تھے، 4 ہزار لوگ طور خم سے واپس گئے ہیں . شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ‏ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، وزیراعظم نے تاجکستان میں کہا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں، افغانستان میں انسانی بحران کا مسئلہ نہ پیداہونے دیا جائے، اگر انسانی بحران پیدا ہوتا ہے تو افغانستان کی مدد کریں گے.

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی مددکرنااسلامی فریضہ بھی ہے، 30اکتوبرتک2شناختی کارڈ،پاسپورٹ والوں کو چھوٹ دی جائےگی، 19اور20صفرچہلم کے لیے سیکورٹی کی اجازت دی گئی ہے. وزیر داخلہ نے کہا بلاگر بلال کے قتل کے ملزم کو گرفتار لیا گیا ہے، اپوزیشن نیوزی لینڈ کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، وزیراعظم نے تاجکستان میں کہا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں، سمجھ نہیں آتاانڈیا کو شیخ رشید سے کیا مسئلہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔