نوشہرہ: 4 ملزمان پولیس کو چکما دے کر حوالات سے فرار

نوشہرہ: 4 ملزمان پولیس کو چکما دے کر حوالات سے فرار
نوشہرہ ( پبلک نیوز) چار ملزمان پولیس کو چکما دے کر حوالات سے فرار، بھاگنے والے 4 ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اضاخیل حوالات سے 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہونے والے ملزمان میں 3 آئس منشیات جبکہ 1 جنسی ہراسانی کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ذرائع کے مطابق عادی ملزمان کا حوالات سے فرار ہونا باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے۔ 4 ملزمان کے فرار نے پولیس کے ناقص سیکورٹی انتظامات کا پردہ فاش کر دیا۔ فرار ملزمان نے سیکورٹی نظام پر سوالہ نشان اٹھا دیئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو نوشہرہ کی جگہ پشاور جیل منتقل کیا گیا۔ جیل سمیت پشاور جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے بھی ملزمان کسٹڈی پر لا علمی ظاہر کر دی۔ ڈی پی او نوشہرہ نے ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔