پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،21ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،21ستمبر 2021
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ترجمان پاک فوج جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسند نظریات کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم عسکریت پسند کمانڈر صفی اللہ کو شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ جاری، کمیٹی نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردی گئی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جامع حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔