پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف
کراچی : پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ حیدر علی 11 رنز بنا سکے۔محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے شان مسعود صرف 7 رنز بنا سکے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 17 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز نے 4، خوشدل شاہ نے 5، نسیم شاہ اور عثمان قادر کوئی رن نہ بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے تین، عادل رشید نے دو جبکہ سیم کرن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔