پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،21 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،21 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 148اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران 5 ہزار 499 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 83 ہزار 162 تک جاپہنچے، 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،درہ آدم خیل سڑک کی بحالی کے ساتھ چترال،بونی،مستوج، شندور سڑک کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم نوشہرہ کا آغاز بھی کریں گے، حیات آباد پشاور میں جسمانی مفلوج افراد کے بحالی مرکز کا دورہ بھی شیڈول کا حصہ ہے۔لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ آج شہباز شریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہبازرضوی پر مشتمل ہے،جسٹس اسجد گھرال کے اختلافی نوٹ پر چیف جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں بحث کےلئے پیش ،متن کے مطابق بین الاقوامی تعلقات کے معاملات ریاست کو طے کرنے ہیں، کوئی فرد، گروہ یا جماعت اس حوالے سے بےجا غیرقانونی دباؤ نہیں ڈال سکتا، صوبائی حکومتیں تمام اضلاع میں احتجاج کےلیے جگہ مختص کریں، قرارداد پر بحث کے لئےاجلاس جمعہ تک ملتوی کردیاگیا۔اسپکر قومی اسمبلی اور شاہدخاقان عباسی کے درمیان جھڑپ، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی تمام پارلیمانی آداب بھول گئے، کہا آپ نے کل اجلاس ملتوی کیا، آج پھر بلالیا، شرم نہیں آتی، جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا، اسپیکر اسمبلی کی شاہدخاقان عباسی کی سرزنش، کہا آپ اپنی زبان درست کریں اور حد میں رہیں۔

Watch Live Public News